Tuesday, February 7, 2023

لاہور ، چوری کے الزام میں 5ملزموں کاخواتین پر بدترین تشدد

لاہور ، چوری کے الزام میں 5ملزموں کاخواتین پر بدترین تشدد
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقہ باٹاپور میں چوری کے الزام میں 5 افراد نے خواتین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دو خواتین کو دکان میں  ڈنڈوں اور ٹھوکروں سے  تشدد کا نشانہ بنا کر حیوانیت  کی بد ترین مثال پیش کی گئی ۔ وزیرا علیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث  عدنان ، اعجاز ، بلال اور شبیر  کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تاحال پانچویں ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جب کہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔