Thursday, October 6, 2022

لاہور: چودھری نثار غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: چودھری نثار غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بیرون ملک دورہ مکمل کرنے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بیرون ملک دورہ مکمل کرنے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی زیرصدارت  انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کےساتھ برطانوی ہم منصب سے ملاقات اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس بھی مشاورت کی ہے ۔ چودھری نثار نے برطانوی ہم منصب سےملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل  اور منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام سے پہنچانے پر زور بھی دیا ۔