Saturday, February 4, 2023

لاہور: چمبہ ہاؤس میں خاتون کی پراسرار موت، شوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور: چمبہ ہاؤس میں خاتون کی پراسرار موت، شوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور (92نیوز) لاہور میں پُراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی خاتون ن لیگ کی ورکر نکلی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چمبہ ہاؤس کےکمرے سے ملنےوالی چالیس سالہ سمیعہ چوہدری کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف تھانہ ریس کورس میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر میاں آصف کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے سمیعہ چوہدری کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ شور کوٹ سے لاہور پہنچی تھی اور چمبہ ہائوس میں قیام کیا جہاں اس کی لاش ملی۔ چمبہ ہائوس میں خفیہ ادارے کا اہلکار بھی تفتیش کے لیے پہنچا اور مقتولہ کی کار کا معائنہ کیا۔

تفتیشی نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایکسئین نصیر وڑائچ  نے بات کرنے سے منع کر رکھا ہے۔ سمیعہ چوہدری کی لاش میواسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔