Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : چالان کرنے کی وجہ پوچھنے پر ٹریفک وارڈن نے رکشا ڈرائیور کا سر پھاڑ دیا

لاہور : چالان کرنے کی وجہ پوچھنے پر ٹریفک وارڈن نے رکشا ڈرائیور کا سر پھاڑ دیا
December 31, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑے کا ایک اور واقعہ رونما ہو ا ہے۔ رکشا ڈرائیور کا سر پھٹ گیا تو دیگر ڈرائیوروں نے مل کر وارڈنز کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاون موڑ پر رکشے کا چالان ہونے پر اس کا ڈرائیور ٹریفک وارڈن سے الجھ گیا۔ پہلے دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا جس میں ڈرائیور کا سر پھٹ گیا۔ ساتھی ڈرائیور کو لہولہان دیکھ کر موقع پر موجود دیگر رکشا ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ ٹریفک وارڈن کے رویہ سے ناراض کچھ راہگیر اور طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے اور خوب نعرے بازی کی۔ متاثرہ رکشا ڈرائیور نے الزام لگایا کہ پہلے تو زبردستی چالان کیا گیا۔ وجہ پوچھی تو پھر وارڈنز نے مل کر مار پیٹ شروع کر دی۔ پولیس بھی اس کام میں ساتھ مل گئی۔ صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈنز کے ڈرائیورز اور دیگر شہریوں سے لڑائی جھگڑوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔