Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: چار سال کی محبوس بچی فیکٹری سے برآمد

لاہور: چار سال کی محبوس بچی فیکٹری سے برآمد
August 1, 2016
لاہور(92)صوبائی دارالحکومت لاہو میں بچوں کے اغوا اورگمشدگی کے واقعات ختم ہونے کو ہی نہیں آرہے سگیاں کے علاقے میں محلے داروں نے فیکٹری میں محبوس چار سال کی بچی برآمد کرا لی اور مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق سگیاں پل کے علاقے منظور پارک میں چار سالہ بچی یاسمین گھر سے باہر نکلی کئی گھنٹوں تک واپس نہ آئی تو والدین کو تشویش ہوئی اہل محلہ کے ساتھ مل کر تلاش شروع کر دی قریب ہی واقع فیکٹری کے چوکیدار صابر پر شک ہوا تو اس سے بچی کے بارے میں پوچھا چوکیدار نے ٹال مٹول سے کام لیا تو والدین نے محلے داروں سے مل کر اس کی ٹھکائی کر دی دو چارہاتھ پڑنے کی دیر تھی کہ چوکیدار نے زبان کھول دی اور بتایا کہ بچی کو فیکٹری کے کمرے میں بند کر رکھا ہے والدین نے تالہ کھول کر یاسمین کو نکالا اور مبینہ اغوا کار کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ مبینہ اغوا کار صابر کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کو اغوا کی نیت سے قید نہیں کر رکھا تھا بچی ا سے پتھر مارتی تھی جس پر وہ بہت تنگ تھا۔ تھانہ لوئر مال پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر چوکیدار نے بچوں کی چھیڑ خانی سے تنگ آکر یہ حرکت کی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔