Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط، اعلیٰ حکومتی شخصیات کی کاغذات نامزدگیوں کی کاپیاں مانگ لیں

لاہور: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط، اعلیٰ حکومتی شخصیات کی کاغذات نامزدگیوں کی کاپیاں مانگ لیں
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے کاغذات نامزدگیوں کی کاپیاں مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی اور دیگر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نوازشریف، ان کے اہلخانہ اور بااثر شخصیات کے بارے میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ان سیاسی ودیگر شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک اثاثوں کا ذکر نہیں کیا اور کئی حقائق چھپائے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کاغذات نامزدگی کی کاپیاں دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کی کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔