Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : پی ٹی آئی کے مقتول کارکن مرزا تنویر کو سپردخاک کر دیا گیا

لاہور : پی ٹی آئی کے مقتول کارکن مرزا تنویر کو سپردخاک کر دیا گیا
August 21, 2016
لاہور (92نیوز) بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار مقتول مرزا تنویر کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں سب سے سستی چیز موت ہے۔ جمہوری دور میں تو ایف آئی آر کٹوانا بھی مشکل ہو گیا۔ جو حکومت شہریوں کو امن نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ میاں محمودالرشید نے پنجاب میں رینجرز آپریشن کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوک شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں گزشتہ روز قتل ہونے والے مرزا تنویر کی نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور چودھری سرور سمیت دیگر رہنماوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ مرزا تنویر کو دن دہاڑے قتل کیا گیا۔ دیکھیں گے حکومت کتنی جلدی قاتلوں کو گرفتار کرتی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ جمہوری دور میں ایف آئی آر کے لیے عوام کو ریلیوں اور دھرنوں پر مجبور کیا جاتا ہے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ تین بھائیوں کو قتل کر دیا گیا لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ رینجرز پنجاب میں بھی ایکشن لے۔ پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔ انہوں نے خودگیارہ جنازے پڑھے لیکن کسی کو انصاف نہیں ملا۔ دوبھائیوں کے قاتل پکڑے جاتے تو تنویر کو یوں قتل نہ کیا جاتا۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔