Saturday, July 27, 2024

لاہور : پی آئی اے ملازمین کا آج فلائیٹ آپریشن معطل کرنے کا پلان ناکام

لاہور : پی آئی اے ملازمین کا آج فلائیٹ آپریشن معطل کرنے کا پلان ناکام
February 2, 2016
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج ادارے کے ملازمین کا آج فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا پلان دھرا کا دھرا رہ گیا حکومت نے لاہور ائیر پورٹ پر مظاہرین سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے پروازیں بھی بروقت روانہ ہوئیں۔ تفصیلات کےمطابق کئی روز سے جاری احتجاج کام نہ آیا تو قومی ائیر لائن کے ملازمین کی تنظیموں نے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا دوسری جانب حکومت نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کی پوری تیاری کی پہلے تو وزیراعظم کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کی منظور ی دی گئی جس نے مظاہرہ کرنیوالے بیشتر ملازمین کو خوف کا شکار کردیا۔ لاہور ائیر پورٹ پرفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق چلانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی  لاٹھیوں آنسو گیس اور واٹر کینن کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے اے ایس ایف کے ساتھ ملکر ائیر پورٹ کو حصار میں لئے رکھا۔ حکومت کی حکمت عملی کام کر گئی  فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی بجائے پروازیں بروقت روانہ ہوتی رہیں لاہور سے نیویارک اور اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹس نے اپنے طے شدہ وقت کے مطابق اڑان بھری۔