Wednesday, September 28, 2022

لاہور : پولیس کے سرچ آپریشن میں 11مشکوک افراد گرفتار

لاہور : پولیس کے سرچ آپریشن میں 11مشکوک افراد گرفتار
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بائیو میٹرک چیکنگ کے ذریعے 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے مطابق سرچ آپریشن مون مارکیٹ سمیت گلشن اقبال پارک سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ جس میں کرایہ داروں ،گیسٹ ہاؤسز میں رہائش پذیر افراد اور مختلف ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کے کوائف بائیو میٹرک نظام کے ذریعے چیک کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے 11 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں واقع مون مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کو دھمکیاں موصول ہو نے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔