Saturday, July 27, 2024

لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کو تھریٹ ایڈوائزری خط موصول

لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کو تھریٹ ایڈوائزری خط موصول
April 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور پولیس نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے تھریٹ ایڈوائزری خط میں کہا گیا کہ جلسے میں دہشت گردی اور عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جلسہ نہ کیا جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہورکی طرف سے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان ن کی جانب سے عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ہے۔ خط میں پارٹی رہنمائوں سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال اوردہشت گردی کی دھمکی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف اور دوسرے رہنما تھریٹ ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ لاہور پولیس کی طرف سے انتباہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تھریٹ ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔ خط کی کاپی تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اسلم اقبال اورشعیب صدیقی کوبھی بھجوائی گئی ہے اور یہ خط بیس اپریل کو بھجوایا گیا تھا۔