Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور :پولیس کا نوسربازی کے الزام میں گرفتار دو افراد کوچارپائی سے الٹاباندھ کر بہیمانہ تشدد

لاہور :پولیس کا نوسربازی کے الزام میں گرفتار دو افراد کوچارپائی سے الٹاباندھ کر بہیمانہ تشدد
May 9, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور پولیس نے تشدد کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے نوسر بازی کے الزام میں پکڑے جانےوالے دو افراد کو دوران تفتیش چارپائی سے الٹا باندھ کر ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ شالیمار کی پولیس نے انوسٹی گیشن کے دوران ایک شخص کو چارپائی کے ساتھ الٹا لٹکا رکھا ہے جبکہ مبینہ طور پر ڈنڈوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے شخص کو بھی نیم برہنہ کرکے زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ڈویا مسیح کا سر بھی پھٹ گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شالیمار نے ڈویا مسیح اور فراز مسیح کو چھے روز قبل نوسربازی کے الزام میں پکڑا تھا لیکن ابھی تک ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔