Friday, December 1, 2023

لاہور: پولیس کا مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی، ستر افراد زیرحراست

لاہور: پولیس کا مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی، ستر افراد زیرحراست
August 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ستر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تھانہ جنوبی چھاؤنی، ریس کورس، بادامی باغ اور اقبال ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران ستر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بھی سرچ آپریشن جاری رہے گا۔