لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت گیارہ مشکوک افراد حراست میں لے لیے

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت گیارہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
صدرڈویژن پولیس نے رائیونڈ روڈ پر شیرشاہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ کالونی میں واقع مدارس میں طلبا کی چھان بین بھی کی گئی۔
پولیس نے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک مدرسے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا۔