Saturday, July 27, 2024

لاہور : پولیس نے گزشتہ ماہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے 10 افراد گرفتار کرلئے

لاہور : پولیس نے گزشتہ ماہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے 10 افراد گرفتار کرلئے
August 3, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے ایک ماہ قبل ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان نے مولاناشوکت علی روڈپرسرعام ہوائی فائرنگ کی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں  ہوائی فائرنگ کے واقعات  میں اضافہ ہوا تو پولیس پر بھی دباؤبڑھ گیاہے تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے مولاناشوکت علی روڈپرہوائی فائرنگ کرنے والے گروہ کےدس ملزمان کو گرفتارکرلیاہے  پولیس کے مطابق ملزمان کارریسنگ پرجوا لگاتے تھے جس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی  پولیس کے مطابق گرفتارہونے والوں میں  ون ویلرز اورفائرنگ کرنے والے شامل ہیں واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم شانی بھٹی کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکاہے۔ یہ شہرمیں ہوائی فائرنگ کا اکلوتا واقعہ نہیں چند روز قبل بھی لاہور کی مختلف شاہراہوں  جل  روڈ اور دھرم پورہ کی سڑکوں پر نوجوان کھلے عام فائرنگ کرتے رہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔