Friday, January 27, 2023

لاہور پولیس مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کیخلاف پارٹی بن گئی

لاہور پولیس  مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کیخلاف پارٹی بن گئی
لاہور( 92 نیوز) لاہور پولیس  مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کیخلاف پارٹی بن گئی ، متاثرہ لڑکی نے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن بااثر ملزمان کھلے عام پھر رہے ہیں ، پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے،ڈرانے کیلئے گھر پر فائرنگ کرائی۔ لڑکی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان معاملے کا نوٹس لے کر انصاف دلائیں ۔