Thursday, October 6, 2022

لاہور: پندرہ سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد

لاہور: پندرہ سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں پندرہ سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے قتل کیا اور لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ کاہنہ کے علاقے غلام حسین کالونی کے رہائشی مختار کا پندرہ سالہ بیٹا علی عباس گزشتہ روز شام کے وقت لاپتہ ہو گیا۔ گھر والوں نے اپنے طور پر ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا جس کے بعد انہوں نے تھانے میں رپورٹ درج کروا دی۔ دوسرے روز صبح سویرے شہریوں نے خالی پلاٹ میں نامعلوم لڑکے کی پھندہ لگی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو اس کی شناخت علی عباس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔