Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹیول کی تیاریوں کے دوران حملہ

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹیول کی تیاریوں کے دوران حملہ
January 22, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے فیسٹول پر مخالف طلبہ تنظیم نے رات کو حملہ کر دیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے کالج آف الیکٹریکل انجینئرنگ میں ہونے والے ایک طلبہ تنظیم کے پائینیر فیسٹیول کی تیاریوں پر مخالف تنظیم نے ہلہ بول دیا اور توڑ پھوڑ کر کے تیاریوں کو ملیا میٹ کر دیا ۔
تقریب کے منتظمین طلبہ نے الزام لگایا کہ ہمارے فیسٹول کی تیاریاں مکمل تھیں کی مخالفین نے حملہ کر دیا ۔
ہنگامہ آرائی کے بعد فیسٹول ملتوی کر دیا گیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق رات کے پونے پانچ بجے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ایک شر پسند شخص نے کالج آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایک کمرے میں آگ لگائی جو کچھ دیرمیں بجھا دی گئی ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر موقع پر پہنچے اور واقعہ میں ملوث شر پسند طلبا کی فوری طور پر شناخت کر کے کارروائی کا حکم دے دیا ۔
انتظامیہ نے فوری کارروائی کر کے حالات پر قابو پایا ۔
کشیدہ صور تحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی ۔