Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر سینکڑوں من سور کا گوشت برآمد کر لیا، 2افراد گرفتار

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر سینکڑوں من سور کا گوشت برآمد کر لیا، 2افراد گرفتار
September 2, 2015
لاہور (92نیوز) انسانی جانوں سے کھیلنے والوں نے حد ہی کر دی۔ مردہ بھیڑوں ا ور گدھوں کے بعد سور کا گوشت شہریوں کو کھلانے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مار کر سینکڑوں من سور کا گوشت برآمد کر کے گھناونے کاروبار میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کہتی ہیں کہ گوشت مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی کہ مضر صحت اور مردار گوشت مختلف شہروں میں سپلائی کیلئے بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور لایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ڈرموں اور بوریوں میں موجودمبینہ سور کا گوشت برآمد کر لیا اورریلوے سٹیشن سے گوشت وصول کر کے سپلائی کی غرض سے لے کر جانیوالے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتازنے بتایا کہ گوشت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا، مجرم پکڑ لئے ہیں جبکہ گوشت کا تجزیہ کروا رہے ہیں۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود گوشت سپلائی کرنیوالا شخص معصوم بن گیا۔ سادگی کی انتہا دیکھئے پکڑے جانے پر کہنے لگا کہ اسے کیا معلوم کہ گوشت بھینسوں کا ہے یا سور کا، اس کا کام تو صرف گوشت سپلائی کرنا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کہتی ہیں ریلوے سٹیشن پر کوئی کولڈ سٹوریج ہے اور نہ ہی خوراک کو محفوظ کرنے کی کوئی اور جگہ پھر بھی بذریعہ ٹرین گوشت راولپنڈی سے لاہور یا دیگر شہروں میں سپلائی کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔