Saturday, July 27, 2024

لاہور: پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں انٹر سکول ایروبکس مقابلوں کا اہتمام

لاہور: پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں انٹر سکول ایروبکس مقابلوں کا اہتمام
April 12, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں ایروبکس کے  مقابلے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق رنگا رنگ کوسٹیومز پہنے اور منفرد پروپس اٹھائے لاہوری طالبات نے موسیقی کی دھنوں پر ایروبکس کے سٹیپس لئے  تو دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ سکے۔ رنگا رنگ تقریب میں اب انٹرنیشل ایروبکس چیمپئین اور طالبات کی ٹرینرز نے بھی خوب رنگ جمایا۔ طالبات نے مختلف سکولز کے درمیان ہونے والے ان مقابلوں کو ذہنی اور جسمانی تندرستی کا ذریعہ  قرار دیا اور ایک عمدہ تفریح بھی تقریب کے اختتام پر مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔