Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے لینڈ مافیا کا راج، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف، کاپی 92 نیوز کو موصول

لاہور: پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے لینڈ مافیا کا راج، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف، کاپی 92 نیوز کو موصول
April 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہو، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں اٹھائیس ارب روپے مالیت کی ساڑھے تین ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے قبضے کی ذمہ داری کمشنر لاہور پر ڈال دی۔ پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے لینڈ مافیا کا راج۔ سال دوہزار چودہ اور پندرہ کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ لاہور ڈویژن میں اٹھائیس ارب روپے مالیت کی تین ہزار پانچ سو ساٹھ ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ ہے۔ لاہور میں گیارہ ارب مالیت کی سرکاری زمین، شیخوپورہ میں ساڑھے گیارہ ارب جبکہ ننکانہ صاحب میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی سرکاری زمین پر مافیا قابض ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پنجاب نے اس تمام قبضے کا ذمہ دار کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زمین پر قبضہ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار چودہ کے عرصہ کے دوران ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پنجاب کے استفسار پر متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جیسے ہی جواب ملے گا آگاہ کر دیا جائے گا۔ رپورٹ فائنل ہونے تک زمین پر قبضے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پنجاب نے حکومت پر زور دیا ہے کہ قبضہ مافیا سے اربوں مالیت کی اراضی واگزار کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔