Thursday, September 29, 2022

لاہور: پلازے کی تیسری منزل پر گارمنٹس یونٹ میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق، ایک زخمی

لاہور: پلازے کی تیسری منزل پر گارمنٹس یونٹ میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق، ایک زخمی
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پلازے کے تیسرے فلور میں آگ لگنےسے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب شاپنگ پلازہ کی تیسری منزل میں گارمنٹس یونٹ میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کا عملہ کھڑکیاں توڑ کر پلازے میں داخل ہوا اور لوگوں کو باہر نکالا۔ آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث گارمنٹس یونٹ کے مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ پانچ افراد دم گھٹنے اور جھلس جانے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور شدید جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔