Saturday, July 27, 2024

لاہور پر خرچ ہونیوالا پیسہ کے پی کے بجٹ سے تین گناہ زیادہ ہے ، عمران خان

لاہور پر خرچ ہونیوالا پیسہ کے پی کے بجٹ سے تین گناہ زیادہ ہے ، عمران خان
March 31, 2018

لاہور ( 92 نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور  میں رکنیت سازی مہم کے  طوفانی دورے پر ہیں ۔

عمران خان نے  کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پر خرچ ہونےوالا پیسہ کے پی کے بجٹ سے تین گنا زیادہ ہے۔نوازشریف کو عوام کا پیسہ چوری کرنے پر نکالا گیا ہے ۔

کپتان نے کہا کہ اورنج ٹرین اپنی جیبیں بھرنے کے لیے بنائی گئی، 29 اپریل کو پتہ چل جائے گا لاہور کس کا ہے۔