Saturday, July 27, 2024

لاہور پریس کلب میں ممبران اور فیملیز کیلئے میوزیکل نائٹ اور ڈنر کی تقریب

لاہور پریس کلب میں ممبران اور فیملیز کیلئے میوزیکل نائٹ اور ڈنر کی تقریب
September 25, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پریس کلب کے زیراہتمام کلب ممبران اور ان کی فیملیز کیلئے میوزیکل نائٹ اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ نامور گلوکاروں نے عمدہ پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں سجائی گئی موسیقی کی حسین شام جس میں کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ محفل کا آغاز سجاد طافو کی زبردست گٹار پرفارمنس سے ہوا۔ شام موسیقی میں تین طال بینڈ نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ابھرتی ہوئی گلوکارہ مون پرویز نے نغمہ گنگایا تو ہر کوئی جھوم اٹھا۔ لوک موسیقی کے بڑے نام عطاءاللہ عیسی خیلوی کے ہونہار گلوکار سپوت سانول کی عمدہ پرفارمنس سے شام موسیقی کا اختتام ہوا۔