Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور پریس کلب میں صوفی نائٹ کا اہتمام‘ فنکاروں نے ویک اینڈ کو یاد گار بنا دیا

لاہور پریس کلب میں صوفی نائٹ کا اہتمام‘ فنکاروں نے ویک اینڈ کو یاد گار بنا دیا
May 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پریس کلب میں صوفی نائٹ کا اہتمام ہوا جس میں فنکاروں نے کمال رنگ جمایا اور ویک اینڈ کو یاد گار بنایا۔ صوفی نائٹ میں صحافیوں نے فیملیز سمیت بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں ساز و آواز کی صوفی شام منائی گئی جس میں فنکاروں کی جانب سے دلکش پرفارمنسز پیش کی گئیں جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ گائیکی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کی جدوجہد میں شامل نئے گلوکاروں نے اپنا فن منوانے کی خوب کوشش کی۔ صوفی نائٹ میں آواز کے جادو کے ساتھ ساتھ دلچسپ پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ تین تال بینڈ نے مشر قی اور مغربی سازوں پر شاندار پرفارمنس پیش کر کے صوفی میوزک کے دیوانوں سے داد سمیٹی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔