Wednesday, December 7, 2022

لاہور : پراپرٹی ڈیلروں کا ایف بی آر کے خلاف احتجاج

لاہور : پراپرٹی ڈیلروں کا ایف بی آر کے خلاف احتجاج
لاہور(92نیوز)لاہور میں پراپرٹی ڈیلرز  ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز کے خلاف  سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے نئے ٹیکس ختم نہ کرنے مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب کے باہر  شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی ڈیلرز  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا۔  مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی ریٹس کے مطابق  زمینوں کے نرخ طے کرنے کا مطالبہ کیا۔