لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر میں صاف ہوا بھی ناپید ہے۔ لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا۔
گزشتہ ہفتے لاہور پاکستان کا چوتھا آلودہ ترین شہر تھا۔ ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ہے۔ دوسرے نمبر پر بہاولپور 193، تیسرے پر راولپنڈی 182 اور چوتھے پر کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس 174ہے۔
ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے ادارے کے مطابق لاہور شہر آلودہ ترین ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے سانس کے مریض احتیاط کریں اور شہری ماسک کا استعمال کریں۔