Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے سال کا آغاز مشکلات کا شکار، بھارت سے ڈی پورٹ

لاہور: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے سال کا آغاز مشکلات کا شکار، بھارت سے ڈی پورٹ
January 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے سال کا آغاز ہی مشکلات سے ہوا۔ راحت فتح علی خان نئے سال کی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے بھارت پہنچے تو مودی حکومت نے ڈی پورٹ کر دیا۔ پاکستانی گلوکار ہوں، اداکار ہوں یا ادب سے تعلق رکھنی والی کوئی شخصیت بھارتی حکومت کو ان کی پرفارمنس ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو پہلے بھی بھارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ سب جانتے ہوئے بھی نئے سال کی تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئے۔ نتیجہ وہی نکلا مودی حکومت نے پاکستانی گلوکار کو ڈی پورٹ کر دیا اور بہانہ بنایا کہ راحت فتح علی خان کی ویزے میں تکنیکی خرابیاں ہیں۔ راحت فتح علی خان تو ڈی پورٹ ہوئے لیکن ایک دوسرے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو مودی حکومت نے ضرور لفٹ کرا دی اور شیوسینا کا ہم وطن بنا دیا۔