Tuesday, September 27, 2022

لاہور ، ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن کے ورکروں کا احتجاج جاری

لاہور ، ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن کے ورکروں کا احتجاج جاری
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کو انتخابی امیدواروں کوٹکٹ دے کر بھی لینے کے دینے پڑ گئے ، کوئی سمیع اللہ خان کو ٹکٹ دینے پر برہم ہے جب کہ کسی کو غزالی سلیم بٹ  کو ٹکٹ دینے پر اعتراض ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے جدھر منہ کیا کارکنوں نے ان کے سامنے لوٹے لہرا دیئے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے  شاہدرہ میں سمیع اللہ خان کو  ٹکٹ دیئے جانے کے خلاف لیگی کارکن ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے  اور خوب احتجاج کیا ، دوسری جانب پی پی 145 کے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی امیدوار غزالی سلیم بٹ کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے ۔ کارکنوں نے غزالی سلیم بٹ کی جگہ قیصر امین بٹ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔پی پی 246 سے ناراض رہنما حمادمیرانی کہتے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں حق داروں کونظراندازکردیاگیا ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے والے طلال چودھری کو  بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے سامنے لوٹے لہرا دیئے ۔ مسلم لیگ ن نے ابھی تک   ٹکٹوں کامکمل اعلان نہیں کیالیکن اس کے باوجود اسے بغاوت اور آئے روز کارکنوں شدیدردعمل کاسامنا ہے،بات یہیں پرختم نہیں ہوتی کارکنوں نے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کے خلاف بینربھی لگادیئے ہیں۔