Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو یونیورسٹی طالبعلم جاں بحق

لاہور: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو یونیورسٹی طالبعلم جاں بحق
December 21, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں نجی یونیورسٹی کے دو طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ٹریلر ٹھوکر سے رائیونڈ کی طرف جا رہا تھا کہ نواب ٹاؤن کے قریب موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار نجی یونیورسٹی کے دو طالب علم ٹریلر کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ ٹریلر کو قبضے میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے شاہ نواز کا تعلق گوجرانوالہ اور یاورعلی کا شیخوپورہ سے ہے۔