Saturday, July 27, 2024

لاہور: ٹریفک وارڈن کا ٹرک ڈرائیو پر تشدد، شہری کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

لاہور: ٹریفک وارڈن کا ٹرک ڈرائیو پر تشدد، شہری کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل
April 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں وارڈن نے ٹرک ڈرائیور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈلا جس سے اُس کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ طارق نامی ٹرک ڈرائیور نے الزام لگایا ہے کہ بکرمنڈی کے قریب وارڈن نے اس کے ٹرک کو مسلسل ایک گھنٹے تک روکے رکھا اور وجہ پوچھنے پر ٹریفک وارڈن نے تلخ کلامی کی اور بعد میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کا چہرہ زخمی ہو گیا اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ طارق کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے گا۔ اُس نے کہا کہ وارڈن نے اُسے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب شیراکورٹ پولیس کا مؤقف ہے کہ متاثرہ شخص کی جانب سے درخواست دی گئی تو کارروائی کریں گے۔