Monday, October 3, 2022

لاہور : ٹرک کی ٹکر سے ماموں بھانجا جاں بحق

لاہور : ٹرک کی ٹکر سے ماموں بھانجا جاں بحق
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجے کو کچل دیا دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق کوٹ عبدالمالک کا جاویدعباس اپنے بھانجے محمد وکیل کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نوکری پر جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ دونوں سڑک پر گرے تو ٹرک ان کے اوپر سے گزر گیا ماموں بھانجا موقع پر ہی دم توڑ گئے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرک سمیت ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مرد ہ خانے منتقل کر دیا گیا۔