Saturday, July 27, 2024

لاہور: ٹرک کی رکشےکو ٹکر،والد تین بچوں سمیت جاں بحق

لاہور: ٹرک کی رکشےکو ٹکر،والد تین بچوں سمیت جاں بحق
April 30, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور میں رکشہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیاحادثے کےنتیجے میں والد تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق  افسوسناک واقعہ پیش آیا تھانہ شاد باغ کے علاقے رنگ روڈ پر جہاں رکشہ تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں رکشے میں آگ لگ گئی آتشزدگی کے باعث رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں والد محمد یعقوب 8 سالہ فرحان،6 سالہ ریحان اور تین سالہ توصیف جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کےلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔لاشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقےکی فضا سوگوار ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہےہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اہلخانہ کی درخواست پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔