Saturday, July 27, 2024

لاہور : ٹرک کی رکشہ کو ٹکر تین سالہ بچی موقع پر جاں بحق

لاہور : ٹرک کی رکشہ کو ٹکر تین سالہ بچی موقع پر جاں بحق
April 30, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بھگت پورہ میں رنگ روڈ پر ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے تین سال کی بچی ایمان موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکشے میں رکشہ ڈرائیور کی فیملی سوار تھی جو زخمی ہوگئی  ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔