Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: ون ویلنگ کے شوق کی حوصلہ شکنی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی کیلئے روڈ سیفٹی ریلی

لاہور: ون ویلنگ کے شوق کی حوصلہ شکنی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی کیلئے روڈ سیفٹی ریلی
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ترقی یافتہ قوموں کی نشانی ہے۔ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ون ویلنگ کے شوق کی حوصلہ شکنی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دینے کیلئے لاہور میں روڈ سیفٹی ریلی نکالی گئی۔ ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی، ہیلمٹ کا ضروری استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا پیغام لئے درجنوں موٹرسائیکل سواروں کی ریلی لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہوئی اور جیل روڈ، کینال روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کہا کہ صرف سائن بورڈ لگانے سے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کروایا جا سکتا حکومت کو اس سلسلہ میں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ ہالینڈ سے موٹر بائیک پر پاکستان آئے ویل جون نے بھی ریلی میں شرکت کی اور روڈ سیفٹی کیلئے کلب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ سڑکوں پر روز بروز موٹرسائیکلوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ٹریفک قوانین پرعمل اور حفاظتی تدابیر اختیار کرکے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔