لاہور : ون ویلنگ کے شوق نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاو¿ن میں نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ حمزہ شفیق کینال روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے جا رہا تھا۔ مسلم ٹاون موڑ کے قریب تیزرفتاری کے باعث نوجوان موٹرسائیکل پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
حمزہ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔