Friday, September 30, 2022

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اہلخانہ کے ہمراہ  لندن روانہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اہلخانہ کے ہمراہ  لندن روانہ
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اہلخانہ کے ہمراہ  لندن روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہارٹ سرجری تک  برطانیہ میں قیام کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ  سے لندن روانہ ہوئے۔ ان  کے ساتھ ایم این اے حمزہ شہباز  اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود  تھے۔ روانگی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے اور  وہ صحتیاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں گے۔ شہباز شریف وزیراعظم نوازشریف کی ہارٹ سرجری تک لندن میں قیام کریں گے۔