Friday, September 20, 2024

لاہور : وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے قریب سےدو مشتبہ افراد گرفتار

لاہور : وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے قریب سےدو مشتبہ افراد گرفتار
March 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے قریب حساس اداروں نے  کارروائی کر کے  دو مشتبہ افراد گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کے سیکرٹریٹ کے قریب ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پکڑے گئے دونوں ملزمان سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹو برآمد ہوئے ہیں ۔ چھاپہ مار ٹیم نے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شرو ع کرد ی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعلی ہاوس کے قریب رہائش اختیار کی تھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کی نگرانی شروع کی جس کے بعد انھیں دھماکہ خیز مواد سمیت پکڑ لیا گیا۔