Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: ن لیگ کی ڈنڈا بردار ریلی ، نواز شریف کے حق میں نعرے بازی

لاہور: ن لیگ کی ڈنڈا بردار ریلی ، نواز شریف کے حق میں نعرے بازی
September 20, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور میں نون لیگ نے رائیونڈ روڈ پر بھوبتیاں چوک سے جاتی امرا تک ڈنڈا بردار ریلی نکالی متوالے کہتے ہیں  تحریک انصاف والوں کو وزیراعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرنے سے پہلے ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق بھوبتیاں چوک سے جاتی امرا تک مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کی ریلی میں ڈنڈا بردار پیدل کارکنوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار کارکن بھی شریک ہوئے۔  جذباتی کارکنوں نے نواز شریف کے حق اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی سہ پہر کو شروع ہونے والی ریلی غروب آفتاب کے بعد جا کر ختم ہوئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بزرگ کارکنان بھی شریک ہوئے جن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں نے جاتی امرا کا رخ کیا تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔ ریلی کے شرکاءکافی اشتعال میں دکھائی دیئے کئی ایک تو ٹی وی کیمروں کے سامنے ڈنڈے لہرا لہرا کر تحریک انصاف والوں کو ڈرانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔