Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: نیو ایئر نائٹ مناتے منچلوں کی گاڑی نے 2 پولیس اہلکار کچل دیئے

لاہور: نیو ایئر نائٹ مناتے منچلوں کی گاڑی نے 2 پولیس اہلکار  کچل دیئے
January 1, 2018

لاہور (92 نیوز) نیو ایئر نائٹ مناتے منچلوں کی گاڑی نے ناکے پر کھڑے 2 پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ مستنصر نامی پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے اہلکار کی حالت بھی نازک ہے۔
پولیس نے کار کے مالک کے بجائے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
منچلوں نے نیو ائیر نائیٹ کو خوب منائی لیکن اپنی مستیوں میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو اپنی شاہی سواری سے روند ڈالا۔
گزشتہ رات ڈیفنس اے میں ہونے والے ہولناک واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔
فوٹیج کے مطابق ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار کار نے بے رحمی سے روند ڈالا جس کے باعث ڈیوٹی پر موجود اہلکار مستنصر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کانسٹیبل قاسم کو شدید زخمی خالت میں اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
جان بحق پولیس اہلکار 5 بچوں کا باپ تھا ۔
پولیس کی جانب سے واقع میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔