Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: نشتر کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد شدید زخمی

لاہور: نشتر کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد شدید زخمی
May 4, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے دلم میں واقع ایمرائیڈری کی فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے کہ موسم خراب ہونے کے باعث اچانک آسمانی بجلی فیکٹری پر لگے ٹرانسفارمر پر گرگئی ۔جس کے بعد زور دار دھماکے سے آگ لگ گئی جس سے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور صفدر اور خلیل سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرزکا کہناہے کہ زخمیوں کی  حالت خطرے سے باہر ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔