Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: نجی ہوٹل کی چھت سے کود کر سترہ سالہ لاریب محمود نے خودکشی کر لی، لاش ورثا کے حوالے

لاہور: نجی ہوٹل کی چھت سے کود کر سترہ سالہ لاریب محمود نے خودکشی کر لی، لاش ورثا کے حوالے
April 16, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے نجی ہوٹل کی چھت سے کود کر ڈی جی خان کی رہائشی سترہ سالہ لاریب محمود نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ سترہ سالہ لاریب مریم محمود اپنی بہن اور والدین کے ہمراہ ڈی جی خان سے لاہور آئی۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر طارق محمود کو نجی میڈیکل کمپنی کی جانب سے سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث لاریب نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو آدمیوں نے لڑکی کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے چھلانگ لگا دی۔ گنگارام اسپتال انتظامیہ نے لاریب کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ والدین نے خودکشی کی تردید کرتے ہوئے موت کو اتفاقی حادثہ قرار دیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔