Sunday, January 29, 2023

لاہور: نجی سکول میں پیٹ شو ، بچے خوب محظوظ ہوئے

لاہور: نجی سکول میں پیٹ شو ، بچے خوب محظوظ ہوئے

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک نجی اسکول میں پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا ، اپنی پسند کے پرندے اور جانور دیکھ کر بچے خوب محظوظ ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق قدرت کے سارے رنگ سمیٹے خوبصورت پرندے۔ خرگوش بندر، پیٹ شو میں اپنی پسند کے جانور دیکھنے والے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

کسی کو آسٹریلین طوطے اچھے لگے تو کسی کو شین کیٹ، کئی تو خرگوش کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔

پیٹ شو میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے جو اپنی اولاد کی خوشیوں میں خوش ہوئے۔