Tuesday, September 27, 2022

لاہور : ناکافی سکیورٹی‘ 6 سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی ہڑتال

لاہور : ناکافی سکیورٹی‘ 6 سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی ہڑتال
لاہور (92نیوز) لاہور کے چھ سرکاری ہسپتالوں میں سکیورٹی انتظامات بہتر نہ بنانے کیخلاف ڈاکٹرز اور نرسز نے او پی ڈیز بند کر کے ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال‘ چلڈرنز‘ گنگا رام‘ جناح‘ لیڈی ولنگڈن اور لیڈی ایچی سن ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز‘ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجاً او پی ڈیز بند کر دیں۔ وائی ڈی اے کے مطابق ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات معمول بن کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی بہتر بنانے تک وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ گزشتہ روز بھی میو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز نے ہڑتال کر کے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا تھا۔