Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: نامنظور، نامنظور، اداروں کی نجکاری نامنظور، پنجاب بھر سے آئے اساتذہ کا احتجاج  دوسرے روز میں داخل

لاہور: نامنظور، نامنظور، اداروں کی نجکاری نامنظور، پنجاب بھر سے آئے اساتذہ کا احتجاج  دوسرے روز میں داخل
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ صوبے بھر سے آئے اساتذہ نے مال روڈ پر مستقل ڈیرے ڈال لئے۔ کہتے ہیں حکومت نے جو کرنا ہے کر لے مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع سے آئے اساتذہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنیوالے ان معماروں کو اپنی روزی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔ کہتے ہیں ہر شعبے میں لوٹ مار مچی ہے، حکمران اب سکولوں کو بیچ کر کھانا چاہتے ہیں۔ مظاہرین سے حکومتی نمائندوں نے گزشتہ روز مذاکرات کئے جو کامیا ب نہ ہوئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، تو ہم بھی ڈٹے ہیں، مزید ساتھی یہاں پہنچ رہے ہیں، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کرینگے۔ مظاہرین نے حکومت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے کفن پوش دستہ بھی تیار کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔