لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
![لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2015/04/92news11.jpg)
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ہے ۔
مقتول نوجوان کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔