Saturday, July 27, 2024

لاہور: نائنٹی ٹونیوزکی دوسری سالگرہ کاکیک خالدمنصورال گیلانی نےکاٹا

لاہور: نائنٹی ٹونیوزکی دوسری سالگرہ کاکیک خالدمنصورال گیلانی نےکاٹا
February 6, 2017
  لاہور(92نیوز)92نیوزکی دوسری سالگرہ کی مرکزی تقریب لاہورمیں ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالی اہم شخصیات نےشرکت کی نائنٹی ٹونیوزکی دوسری سالگرہ کاکیک  معززومحترم مذہبی شخصیت  حضرت غوث الاعظمؒ کے گدی نشین جناب خالدمنصورال گیلانی نےکاٹا۔ اس موقع پر بغداد سے آئے خصوصی مہمان حضرت غوث الاعظمؒ کے گدی نشین حضرت خالدمنصورال گیلانی نے کہا کہ نائنٹی ٹونیوزایچ ڈی پلس سے بھی آگے تک کا سفرکریگا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹونیوزنےحق اورسچ کاجوسفرشروع کیا،اسےدوسال  ہوگئےاس عرصےمیں  نائنٹی ٹونیوزہمیشہ مظلوم کی  آوازبنا کمزورکی طاقت بنا مایوس کےلئےامیدکی کرن بنا۔ان آنکھوں میں امیدکی شمعیں جلائیں جن  میں ناامیدی کےسائےلرزتےتھے۔ نائنٹی ٹونیوزدو برس کاہواتوخوشیوں کےان لمحات کویادگاربنانےکےلئےلاہورمیں مرکزی تقریب سجائی گئی۔ زندگی کےمختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالی اہم شخصیات نےتقریب  میں شرکت کی جونائنٹی ٹونیوزکی مقبولیت اورپسندیدگی کامنہ بولتاثبوت تھا۔ نائنٹی ٹونیوزکی دوسری سالگرہ کاکیک  معززومحترم مذہبی شخصیت  حضرت غوث الاعظمؒ کے گدی نشین جناب خالدمنصورال گیلانی نےکاٹا۔ نائنٹی ٹونیوزایچ ڈی پلس  ٹیکنالوجی کےساتھ  پاکستان میں  میڈیالیڈربن گیاہے جس کےپیچھےپیچھےسارےچینل چل رہےہیں۔ہماراترقی اوربہتری کایہ سفرجاری رہےگااور مستقبل میں بھی جدیدٹیکنالوجی کی طرف اٹھنےولاپہلاقدم انشااللہ  نانئٹی ٹونیوزکاہی ہوگا۔