Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : نئے نوٹوں کی تین بوریاں پکڑی گئیں

لاہور : نئے نوٹوں کی تین بوریاں پکڑی گئیں
December 29, 2015
  لاہور(92نیوز)نئےنوٹوں کے ہار بنانے کے لیے لاکھوں روپے کی نئی کرنسی مختلف شہروں میں لانے اور لے جانے والے شخص کو ریلوے پولیس نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کےمطابق دس دس کے نئے نوٹوں پر مشتمل اٹھارہ لاکھ کی کرنسی سے بھری تین بوریاں ساہیوال سے سیالکوٹ پہنچائی جا رہی تھیں کہ ریلوے اسٹیشن لاہور پر پکڑ لی گئیں۔ تھانہ ریلوے اسٹیشن میں موجود زیرحراست حاجی اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ بائیس سال سے نوٹوں کے ہار بنانے والوں کے لیے نئی کرنسی کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی اس بات کی تصدیق ضروری ہے۔ نوٹوں کے ہار بنانے کا رواج لاہور شہر میں تو قریب قریب ختم ہوچکا ہے مگر پنجاب سمیت پاکستان بھر کے اکثر شہروں میں ابھی نوٹوں کے ہار بنائے اور پہنائے جاتے ہیں۔