Saturday, February 4, 2023

لاہور میں 30 سال بعد جنرل اسپتال بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

لاہور میں 30 سال بعد جنرل اسپتال بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 30 سال بعد جنرل اسپتال بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بستر پرمشتمل اسپتال بنانے کی اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ماضی کے شوبازوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظر صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہ کیا۔ پنجاب حکومت ان محرومیوں کا مداوا کرنے اور 2021ء تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔