Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور میں 2 روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا آغاز

لاہور میں 2 روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا آغاز
February 13, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں 2 روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا آغاز ہو گیا ۔
پہلے روز کے اختتام پر ملک بھر سے آئے ہوئے یوتھ سمٹ شرکا کے اعزاز میں وزیر کھیل و یوتھ افیئرز پنجاب جہانگیر خانزادہ نے عشائیے کا اہتمام کیا ۔
انٹرنیشنل سوئمنگ پول کی نئی عمارت میں ہونے والی تقریب میں چاروں صوبوں سے آئے نوجوانوں نے قومی پرچم تھام کر یکجہتی کا دلفریب منظر پیش کیا ۔
خوشگوار موسم اور رنگ برنگی روشنیوں کی جھلمل نے شرکاء پر سحر طاری کر دیا بلوچستان کے نوجوان تو موسیقی کی دھنوں پر رقص کرنے سے خود کو نہ روک پائے ۔
تقریب کے دوران شرکاء نے دوستوں اورمیزبان وزیر کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں ۔
یوتھ سمٹ کے شرکاء نے کہا کہ اس ایونٹ سےانہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے ۔