Sunday, September 15, 2024

لاہور میں یادگار اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آتشزدگی

لاہور میں یادگار اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آتشزدگی
June 24, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں یادگار اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

آگ لگنے کے باعث میٹرو بس جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے باعث میٹرو بس سروس کافی دیر تعطل کا شکار رہی۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق بس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میٹرو انتظامیہ نے متعلقہ بس کو شاہدرہ اسٹیشن میٹرو منتقل کر دیا ہے۔

لاہور میٹرو روٹ کیلئے ابتدائی طور پر 65 بسیں لائی گئیں تھیں جن میں سے 10 سے 15  بسیں خراب رہنا معمول کی بات ہے۔